وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات

70

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان السعودسے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرا عظم نے مشرق وسطی کے تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیادت کی سطح کے باقاعدہ تبادلوں کے سلسلہ کے طور پر وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سعودی عرب کا دورہ کیا ۔وزیراعظم نے سعودی شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان تعلقات کو امن ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم پاٹنرشپ قرار دیا۔ وزیراعظم نے جی 20 کی صدرت سنبھالنے پر سعودی عرب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی برادری میں سعودی عرب کی قیادت کے کردار کی عکاس ہے۔ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا ۔وزیراعظم نے اس بات کا اظہار کیا کہ اعلیٰ سطح کے دورے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تصدیق ہے۔فروری2019 میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے دورہ پاکستان سے پاکستان میں معاشی ،سرمایہ کاری،توانائی،سیکیورٹی اور ڈیفنس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا آغاز ہوا۔دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ملاقات میں کہا گیا کہ سعودی پاکستان سپریم کوارڈنیشن کونسل(ایس پی ایس سی سی ) کے قیام سے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک مضبوط ادارہ جاتی میکنزم فراہم ہوا۔دونوں رہنماﺅں نے ایس پی ایس سی سی کے دوسرے اجلاس کے دوران اس عمل کو مزید آگے بڑھانے کیلئے امید ظاہر کی۔وزیراعظم نے شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے کشمیر کاز کیلئے حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا دونوں رہنماﺅں نے او آئی سی اور دیگر ذرائع کے ذریعے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے وزیراعظم عمران نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذریعے سے حل کیا جانا چاہیے۔پاکستان تنازعات کو ختم کرنے ،تناﺅ کے ماحول کو کم کرنے اور امن کیلئے مدد فراہم کرے گا۔سعودی نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ حمایت کی پیشکش کی۔اس تناظر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سعودی ٹیم بہت جلد پاکستان میں دورے کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ چوتھا دورہ ہے جو پاکستان کی طرف سے سعودی ساتھ سٹریٹجک اہمیت کا کاذ ہے۔