وزیر اعظم عمران خان کی صحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت

56

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نےصحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار اور واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔