وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ، وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک

74

نوشہرہ۔12 ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف کی پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی کی بدولت2018 کے عام انتخابات میں پورے ملک میں بھر پور کامیابی ملی۔ تحریک انصاف کے ساتھ ملک کا مستقبل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا محور ہمیشہ غریب ہیں۔ ہماری اولین ترجیح غریب ہیں عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں رو ک سکتا۔ اور سیز پاکستانیوںکوووٹ کا حق ملنے سے اور سیز محب پاکستانی بھی اب اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کے مستقبل کافیصلہ کرسکیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ،پاکستان کو حقیقی معانوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان نے بیرونی قرضوں کابوجھ کم کرنے، کفایت شعاری ، سادگی میرٹ اور انصاف کو بول بالا کرنے ، بے روزگا رنوجوانوں کوباعزت روز دلانے اور بے گھر افراد کومفت چھت کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پیش کئے جس سے ملک اورعوام ترقی کریں گے۔