وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،وفاقی وزیر عمر ایوب خان

55

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اورملک کے لئے اربوں روپے کی بچت کی ہے ۔
ہفتے کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کارکے پراجیکٹ سے بچت ڈیڑھ ارب ڈالر، (248 ارب روپے) کی بچت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہسستی ایل این جی کی درآمد کے معاہدے سے تین ارب ڈالر (500 ارب) جبکہ آئی پی پیز کی بچت (نجی + حکومت (4،000 ارب روپے) ہو گی۔