وزیر اعظم عمران خان کی معروف صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے گفتگو

104
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی ،وفد میں آئی ٹی ، دواسازی، ٹیکسٹائل ، پلاسٹک، گارمنٹس اور دیگر صنعتوں کی نمائندگی اعزاز حسین، شاہد سورتی، ابرار حسن، خالد محمود، یعقوب احمد ، شبیر دیوان، خلیل ستار، توفیق چنوے، فواد انور، اعجاز گوہر اور شہزاد علی ملک نے کی۔وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور اعلی حکام موجود۔ صنعتکاروں کے وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے اسی لیے میں آپ سے ملتا رہتا ہوں۔