وزیر اعظم عمران خان کی منی لانڈرنگ سے متعلق ہدایت

71
APP91-30 ISLAMABAD: November 30 - Prime Minister Imran Khan chairs high level meeting at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم سے موثر انداز میںنمٹنے کیلئے ایک ہفتہ کے اندر نئی قانون سازی کو حتمی شکل دینے اور حوالہ ہنڈی اور دیگر غیر قانونی یا کرپٹ سرگرمیوں کے موثر سدباب کیلئے موجودہ قوانین کو مزید مستحکم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے قانونی چینلز کیذریعے ترسیلات زر کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے پیکج کی بھی منظوری دیدی۔یہ فیصلے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اٹھائے گئے۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر،اٹارنی جنرل انور منصور خان،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی زوالفقار عباس بخاری،افتخار درانی،وفاقی سیکرٹریز،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے،چیئر مین نادرا،ڈپٹی گورنر ایس بی پی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔