پاکستان اور سری لنکا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

95

کولمبو۔23فروری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ۔منگل کو دورہ سری لنکا کے پہلے روز وزیر اعظم عمران خان اور سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے درمیان ون آن ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر سیاحت،ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر نے دستخط کئے۔

اس موقع پروزیر اعظم عمران خان اور ان کے سری لنکن ہم منصب بھی موجود تھے۔