وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین ویژن کے تحت پورے پاکستان کو سبز بنایا جارہا ہے۔محمد عثمان ڈار

63
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

سیالکوٹ۔3جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین ویژن کے تحت پورے پاکستان کو سبز بنایا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے عبدالحکیم لیڈیز پارک کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہی جنہوں نے تقریب کی مہمان خصوصی وٹیکس دہندہ شبنم آصف سونی اور صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد اخلاق کے ہمراہ عبدالحکیم لیڈیز پارک کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد ، چیئرمین پی ایچ اے سیالکوٹ ذوالفقار احسن بھٹی اور مہر کاشف بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم جاری ہے ، سیالکوٹ میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ایک اور منصوبہ ٹیکس دہندگان کے نام کردیا گیا ہے عثمان ڈار نے کہا نے کہا کہ سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ہر ترقیاتی منصوبے پر علاقے کے معزز ٹیکس پیئرز کے نام کی تختی لگے گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ہر سال قومی خزانےمیں 10 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کراتا ہے