وزیر اعظم قومی صحت کارڈ پروگرام انقلابی منصوبہ ہے ، رانا منور غوث خاں

278

سرگودھا۔20 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم قومی صحت کارڈ پروگرام انقلابی منصوبہ ہے جس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث خاں نے چک 120 اور119 جنوبی میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ کی تقسیم 90 فیصد مکمل ہوچکی ہے اس پروگرام سے ضلع سرگودھا کے ڈھائی لاکھ خاندان فائدہ اُٹھائیں گے ۔