وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

108
وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فہم وفراست اور ملک کی خدمت کا جذبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاسی خدمات پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں،پاکستان ان کی انتھک کاوشوں اور بصیرت افروز قیادت پر ہمیشہ فخر کرےگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت اور کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔