اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کو فٹ بال ٹورنامنٹ میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر آنا ہمارے لئے اعزاز اور قابل فخرہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خاتون فٹ بالر ماریہ خان کی جانب سے شاندار گول سکور کرنے پر انہیں خصوصی مبارکباد دیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں فٹ بال اور خواتین کے دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے پالیسی پر کام کررہے ہیں۔