اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جذبے،عزم اور نظم کے شاندار مظاہرے پر قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میگاایونٹ میں بھرپور کارکردگی سے اپنی واپسی یقینی بنائی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔