17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدرکے درمیان ٹیلی فون...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدرکے درمیان ٹیلی فون رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں اور قازقستان کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنما ئوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، آئندہ مصروفیات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دو طرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں اشتراک کی مثبت پیشرفت کو بھی سراہا۔دونوں رہنما ئوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو اس کی پوری استعداد تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

مئی میں قازقستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے بھی منتظر ہیں ، انہوں امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں