استنبول۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل روانہ ہو گئے ہیں۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ پر ترکیہ میں ہیں۔