وزیر اعظم محمد شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے سلسلہ میں صوبہ سندھ میں ضلع سجاول پہنچ گئے

299

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے سلسلہ میں صوبہ سندھ میں ضلع سجاول پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم میڈیا آفس ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سجاول پہنچنے کے بعد وزیر اعظم سیلاب زدہ فقیرانی جاٹ، اوپلانو اور دیگر علاقوں کے دورہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔