وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ون آن ون ملاقات

336

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔