اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم کےپریس ونگ کے مطابق مفتی راغب حسین نعیمی نے وزیرِ اعظم کی جانب سے رمضان المبارک میں غریب لوگوں کیلئے مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔