وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ساجد حسین طوری،مفتی عبدالشکور ، محسن داوڑ اور محمد جمال الدین کی ملاقات

239
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ساجد حسین طوری،مفتی عبدالشکور ، محسن داوڑ اور محمد جمال الدین کی ملاقات

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری،وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ، ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک ہوئے۔