18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سکاٹ لینڈ کے وزیر حمزہ یوسف...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سکاٹ لینڈ کے وزیر حمزہ یوسف کی ملاقات، تعلیم،ہنر،اور قابل تجدید ذرائع میں مشترکہ منصوبوں کوفروغ دینے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم،ہنر،اور قابل تجدید ذرائع میں مشترکہ منصوبوں کوفروغ دینے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس اہم عہدے پر منتخب ہونے پر فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ یوسف کے انتخاب نے سکاٹ لینڈ اور برطانیہ بھرکی ترقی اور اس ترقی میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے اہم اور مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پانی کے انتظام، ہوا اور شمسی ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان روابط شامل ہیں۔دونوں فریقین نے تعلیم، ہنر کی ترقی اور قابل تجدید ذرائع میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سکاٹ لینڈ کے پاکستانی تاجروں سے فائدہ اٹھانے کے طریقے بھی تلاش کیے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اس سلسلے میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے اور اسکاٹ لینڈ میں پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو دکھانے کے لیے الگ سے ایک روڈ شو کا اہتمام کرنے کی تجویز دی۔ وزیر اعظم نے سکاٹش حکومت کا گزشتہ سال سیلاب کی امداد میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو دورہ پاکستان کی پرخلوص دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کی قیادت کرتے ہیں اور انہیں مارچ میں سکاٹش پارلیمنٹ نے سکاٹش حکومت کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔وہ پاکستانی ورثے کے پہلے برطانوی شہری ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362507

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں