وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات

108
Prime Minister
Prime Minister

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، طبی تعلیم کے امور اور مجموعی ملکی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔