وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

251
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملک میں جاری مردم شماری پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام امین الحق اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی شامل تھے۔