وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا کی ملاقات،صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا

298

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔