وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،سفارتی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا

5
مصدق مسعود ملک

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی بلاجواز عسکری و آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا و یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت حکومت کے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی گفتگو ہوئی