وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ملاقات

132
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ملاقات

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران خواجہ سعدرفیق نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔