وزیر اعظم محمد شہباز شریف صوبہ سندھ میں ضلع سجاول کے سیلاب زدہ علاقوں، فقیرانی جاٹ ، اوپلانو اور دیگر کا (آج)دورہ کریں گے

239

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج (ہفتہ) کو صوبہ سندھ میں ضلع سجاول کے سیلاب زدہ علاقوں، فقیرانی جاٹ ، اوپلانو اور دیگر کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔