31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم محمد شہباز شریف مصر میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف مصر میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ

- Advertisement -

قاہرہ۔19دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف 18 سے 19دسمبر تک قاہرہ مصر میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شركت کے بعد دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہوگئے۔

عرب جمہوریہ مصر کے وزیر برائے ہوابازی ڈاکٹر سامح احمد الحنفی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کےپریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے حوالے سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی ایٹ کے خصوصی سربراہی اجلاس میں اہم خطاب کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان سے ملاقات بھی کی۔پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں