اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کو شہدا پیکج دینے کے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور سید سجاد حیدر شاہ کے لواحقین کو دس ملین روپے کا فنانشل پیکج دینے کی بھی ہدایت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد چیک سید سجاد کے لواحقین کے حوالے کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔