اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نامور جاپانی ریسلر انوکی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے نامور جاپانی ریسلر انتونیو انوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ تقربیاً 10سال قبل میری لاہور میں ان سے ملاقات ہوئی ،انہوں نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ اور جاپانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ کی منفرد خصوصیا
ت کے باعث ہمارے وقت کی پوری نسل کو سحر زدہ کر دیا ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق انتونیو انوکی کا اصل نام کانجی انوکی تھا جو عالمی سطح پر معروف پروفیشنل ریسلر تھے ۔ 1976ء میں جب انہوں نے باکسنگ چیمپئن محمد علی کے ساتھ مقابلہ تو بہت زیادہ شہرت حاصل کی جو ہفتہ کو 79برس کی عمر میں دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے۔
انوکی مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی تھے جنہوں نے عظیم باکسر محمد علی کے ساتھ مقابلہ سے قبل جوڈو اور کراٹے کے نمایاں ریسلرز اور چیمپئنز کے ساتھ بھی مقابلے کئے۔ انوکی کو جاپان سمیت دنیا بھر میں ریسلنگ کے فروغ کے سلسلے میں ان کی خدمات کے عتراف میں 2010ء میں ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔