لندن۔19ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی طرف سے دیئے گئےاستقبالیہ میں مختلف غیر ملکی شخصیات سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چرچ ہاؤس میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملائشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ، ترکیہ کے وزیر خارجہ مہولت کاووسوگلو، اومان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسیدی اور برطانیہ کی نائب وزیر اعظم تھریسے کوفی سے مختصر ملاقات ہوئی ، اور انہوں نے آپس میں بات چیت کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور بعض غیر ملکی راہنماؤں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔