مکہ المکرمہ ۔6جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم عباس آفریدی کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور صبر و استقامت کی دعا کی۔