وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سینئر صحافی الطاف حسین قریشی کو ٹیلیفون ، اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

153

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی الطاف حسین قریشی کو ٹیلیفون کیا اور انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور انکے درجات بلند فرمائے۔

وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی قوت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سمیت تمام لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-