- Advertisement -
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صوبے غیزو میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعہ کو ’’ایکس‘‘پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وہ لاپتہ افراد کی محفوظ بازیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600447
- Advertisement -