24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آواران میں فتنہ الہندوستان کے خلاف...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آواران میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آواران میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اورآپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید رب نواز طارق کو خراج عقیدت پیش کیا،شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں