- Advertisement -
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عید کے روز جاتی عمرہ رائے ونڈ آمد، والدین، بھابھی کلثوم نواز اور بھائی عباس شریف کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائدسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔جاتی عمرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر، سلیمان شہباز اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا جاتی عمرہ رائے ونڈ آمد پرپرتپاک استقبال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577581
- Advertisement -