اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعاکی۔