29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدر الہام علییوف کوآذربائیجان کے یوم...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدر الہام علییوف کوآذربائیجان کے یوم آزادی کے پرمبارکباد پیش ، ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےآذربائیجان کے صدر الہام علییوف کو یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل حمایت سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال آذربائیجان میں اس تاریخی دن کو صدرالہام علییوف اور اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ منانے کے پر انتہائی مسرت ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ صدر الہام علییوف کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت میں ہماری کثیر الجہتی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602270

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں