اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان اور سابق سپیکر اسد قیصر سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 ء کی منظوری کے دوران وزیر اعظم اجلاس میں موجود رہے۔ بعد ازاں جب نماز اور ظہرانے کا وقفہ کیا گیا تو وزیر اعظم نے ایوان سے باہر جانے سے پہلے اپوزیشن کی نشستوں پر جا کر گوہر علی خان اور اسد قیصر سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔