26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم محمد شہباز شریف 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر غالیباف کی دعوت پر 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں