وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے،آزاد کشمیر انتخابات اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری بارے مشاورت کیلئے آیا ہوں،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو لندن۔19 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی …
وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے،آزاد کشمیر انتخابات اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری بارے مشاورت کیلئے آیا ہوں،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں

لندن۔19 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے، دو اہم امور پر وزیراعظم سے مشاورت کیلئے آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف روزانہ تبدیلی محسوس کر رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں اپنے آپ کو اچھا اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اپنے آپ میں زیادہ انرجی محسوس کرتے ہیں۔ ان کے چہرے سے بھی لگ رہا تھا کہ وہ خوشگوار موڈ میں تھے اور خوش وخرم تھے۔سینیٹر پرویزرشید نے اپنے دورہ لندن کے حوالے سے کہا کہ دھرنے سے اس دورہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔