وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

103

جدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔اتوار کو کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر مکہ ریجن پرنس عبداللہ بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کمرشل پرواز پی کے 741پر سفر کر کے جدہ پہنچے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ روضہءرسول پر حاضری بھی دیں گے۔