وزیر اعظم محمد نواز شریف (سوموار کو) لاہور۔سیالکوٹ موٹر وے کاسنگ بنیاد رکھیں گے

203

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سوموار کو لاہور۔سیالکوٹ موٹر وے کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق لاہور۔سیا لکوٹ موٹر وے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جائیگی۔این۔5پر لاہور بائی پاس انٹر چینج سے شروع ہوگی اور اسے کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ۔2 سے منسلک کیا جائیگا جبکہ سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً پندرہ کلو میٹر پرختم ہوگی۔89کلو میٹرطویل چھ انٹر چینجز اور دو سروس ایریا تعیمر ہونگے۔منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔منصوبے پر 43.847ارب روپے کی لاگت آئیگی۔ایف ڈبلیو او منصوبے کا سپانسر جبکہ این ایچ اے عملدرآمدی اتھارٹی ہے۔