لاہور۔15 جولائی(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں تعمیرو ترقی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے اور وہاں بنیادی …
وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔15 جولائی(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں تعمیرو ترقی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے اور وہاں بنیادی مسائل خصوصاً پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں یونیورسٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وائس چانسلرز جامعات میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔








