وزیر اعظم محمد نواز شریف وزارت خارجہ کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انڈونیشیا میں پاکستانی طالب علم انیس کی طبی حالت کا ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جکارتہ میں پھنسے پاکستانی طالب علم انیس کا مکمل علاج معالجہ کرایا جائے۔ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا پاکستانی طالب علم انیس کے کئی اعضاءناکارہ ہو چکے ہیں۔ سفارتخانے کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انڈونیشیا میں پاکستانی طالب علم انیس کی طبی حالت کا ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جکارتہ میں پھنسے پاکستانی طالب علم انیس کا مکمل علاج معالجہ کرایا جائے۔ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا پاکستانی طالب علم انیس کے کئی اعضاءناکارہ ہو چکے ہیں۔ سفارتخانے کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انیس کے خاندان کی رہائش کا بھی انتظام کرے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانہ اس سے قبل بھی طالب علم کا علاج معالجہ کرا رہا تھا جو جکارتہ میں ایک نجی ہسپتال میں داخل تھا تاہم علاج معالجے کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے سفارتخانے کو اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں

مزید خبریں

Leave a Reply