اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے برسرے قتدار آتے وقت توانا ئی بحران ور دہشتگردی سمیت دیگر بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا ۔ پاکستان کی صورتحال ایسی نہ تھی جیسی اب نظر آتی ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو اپنے ویژن کے مطابق جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں ، ملک بھر میں توانائی پراجیکٹس،انفرا سٹریکچر،سڑکوں اور موٹر ویز کی تعمیر سمیت پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں