اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک ہفتہ کے دورہ پر جمعہ کو چین روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال ، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن، امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف 14اور 15مئی کو بیجنگ میں چین کی حکومت کے زیر انتظام بین الاقوامی تعاون کے لئے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے