وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نئے چینی سال پر چین کے عوام ، حکومت اور قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار

122

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نئے چینی سال کے موقع پر چین کے عوام ، حکومت اور قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کووزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شراکت کی وجہ سے پاکستان اور چین کے تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہو چکے ہیں اور یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان د و طرفہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل ثا بت ہوگا۔