اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں۔ انہوں نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ جمعہ کو ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے ازخود اپنے اور …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں، ڈاکٹرآصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں۔ انہوں نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ جمعہ کو ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے ازخود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈران آج کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے، جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ھو جائے گا، انشاءاللہ نواز شریف سرخرو ہوں گے۔







