گلگت ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا گلگت پہنچنے پر پرتپاک استقبال

مزید خبریں
گلگت ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، وزیر مملکت انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔گلگت بلتستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اس دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 820کلو میٹر طویل فائبر آپٹک کیبل پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ گلگت بلتستان کونسل سے خطاب بھی کریں گے اور کونسل کے 6 نومنتخب ارکان سے حلف بھی لیں گے ۔








