اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ آزاد جموں کشمیر میںانتخابی عمل کے تسلسل سے جمہوری نظام کو خاطر خواہ تقویت ملی ہے ۔ انہوںنے یہ بات آزاد کشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار محمد یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے منگل کو ان سے وزیر اعظم ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے صدارتی مدت کے دوران …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی آزاد کشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار محمد یعقوب سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ آزاد جموں کشمیر میںانتخابی عمل کے تسلسل سے جمہوری نظام کو خاطر خواہ تقویت ملی ہے ۔ انہوںنے یہ بات آزاد کشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار محمد یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے منگل کو ان سے وزیر اعظم ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے صدارتی مدت کے دوران ریاستی امورخوش اسلوبی سے انجام دینے پر سردار یعقوب کی خدمات کو سراہا ۔ انہوںنے کشمیری عوام کی مقامی جدوجہد آزادی کیلئے حکومت کی جانب سے بھرپور اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت فراہم کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو نہتے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف حالیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے جو اپنے ناقابل تنسیخ آزادی کے حق کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔








