وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

180

اسلام آباد ۔ 18 مئی(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعرا ت کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے ضیاءشاہد کو تنظیم کا صدر ، اعجاز الحق کو سیکرٹری منتخب ہونے اور دیگر عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں پرنٹ میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے فروغ اور ملک میں فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ معاونت اور حمایت فراہم کرے گی۔